blank

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 124 فلسطینی شہید

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 30 ہزار 534 ہوگئی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 30 ہزار 534 ہوگئی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکیں، جینن، قلقلیا سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غزہ کی صورتِ حال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس کھانے، پینے کو کچھ نہیں، غزہ میں امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں