blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 750 روپے مہنگا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 358 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار400 روپے ہوگئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں