blank

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر حسن نواز اور حسین نواز کے وکلاء قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر اور پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، اس موقع پر حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔

قاضی مصباح نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں اس پر عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ملزمان کو پیش ہونا پڑےگا، اس کے بغیر وارنٹ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔

واضح رہےکہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں