blank

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے انہیں آج ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پُر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر صدر علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سےحلف اٹھایاتھا۔۔ الیکٹرول کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں