blank

آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے۔ آئی ایم ایف نےکہا کہ ادارہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر انتخابی تنازع کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کے28 فروری کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں پاکستان کو ملنے والے آئندہ پروگرام پر آئی ایم ایف نے وضاحت جاری کردی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا۔

آئی ایم ایف نےکہا کہ ادارہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر انتخابی تنازع کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ادارہ، پاکستان کیساتھ فنانشل استحکام کی ضمانت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، درینہ معاشی مسائل، واجبات کی ادائیگیوں اور تمام پاکستانیوں کی معاشی بہبود پر زور دیتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں