blank

معروف اداکارہ ماورا حسین کا شادی سے متعلق اہم بیان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مایوں کے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق خبردار کردیا۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ مایوں کی دلہن بنی ہوئی ہیں اور کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ مداحوں کے نام ایک پیغام بھی لکھا جس میں اُنہوں نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کی غلط فہمی کو دور کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ میری شادی نہیں ہے، میں اگلے ہفتے، اگلے ماہ یا رواں سال تک شادی نہیں کروں گی لہٰذا کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوئیں۔

ماورا حسین نے تصاویر کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر میں نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی تھیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین سے سوال کیا گیا تھا کہ انہیں شادی کے لیے کیسا لڑکا پسند ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ جو میرا شوہر بنے گا اس میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ سب کی عزت کرے اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے میری والدہ کی پسند لازمی ہے اگر انہیں لڑکا پسند آیا تو اس کا مطلب مجھے بھی پسند ہوگا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں