blank

لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ فخر زمان 54 اور عبداللہ شفیق 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین آفریدی 1 رن بناسکے، ڈیوڈ وائس 24، سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے زاہد محمود نے 2، بلیسنگ مزاربانی اور انوار علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پانچ ناکامیوں کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز 3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اعزاز کے دفاع میں ناکام لاہور قلندرز8 میچز میں سے 6 میں شکست کھا چکی ہے، وہ محض ایک کامیابی اورایک میچ فیصلہ کن نہ ہونے کے سبب 3 پوائنٹس کے ساتھ ایلیمنٹری راؤنڈ کی دوڑ سے الگ ہو کرچھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں