blank

اگلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ شیڈول جاری

اگلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔

رواں برس جنوری اور فروری میں بالترتیب 100 روپے، 750 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔

رواں مہینے مارچ 2024 کے لیے بھی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی شیڈول ہے، اور یہ موجودہ کیلنڈر سال کی چوتھی قرعہ اندازی ہوگی، جو 200 روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے اور اس کی قرعہ اندازی 15 مارچ کو مظفرآباد میں ہوگی۔ جب کہ 25,000 اور 40,000 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈز کے زمروں میں پہلی قرعہ اندازیاں 11 مارچ کو شیڈول ہیں۔

شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو حیدرآباد میں 750 روپے، 15 مئی کو کراچی میں 1,500 اور لاہور میں 100 روپے، 17 جون کو راولپنڈی میں 200 روپے، 15 جولائی کو کوئٹہ میں 750 روپے، 15 اگست کو ملتان میں 1,500 اور کراچی میں 100 روپے، 16 ستمبر کو پشاور میں 200 روپے، 15 اکتوبر کو فیصل آباد میں 750 روپے، 15 نومبر کو راولپنڈی میں 1,500 اور ملتان میں 100 روپے، جب کہ 16 دسمبر کو سیالکوٹ میں 200 روپے والے پرائنز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں