blank

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ – Hassan Nisar

صوبہ پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور پنجاب میں گزشتہ سال سے ابتک ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، ان میں سے صرف لاہور میں رواں سال سے ابتک ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے ہیں،  پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز 22 سو ہیں،  پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ سے رپورٹ ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ڈی جی خان سے رپورٹ ہوئے،  ترجمان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر سینٹر کھولنے اور سکریننگ کرنے پر ان کیسز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جبکہ سکریننگ کے عمل میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں