blank

سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو پیغام جاری

حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہی، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر آگاہ کیا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے سرجری کے بعد پہلی بار ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ’ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا ہے جس کے بعد اور ٹائٹینیم پلیٹ لگا دی ہے‘۔

اس دوران اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں بہت تکلیف ہے، لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا ہے، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے۔‘

عائشہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہڈی کا ٹکڑا نکالنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں