blank

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 94 ہزار 530 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2170 ڈالر فی اونس ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں