blank

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔

ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں