blank

حنا الطاف سے طلاق کی افواہوں پر آغا علی نے پہلی بار لب کشائی کردی

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے ان سے گھریلو ملازم کے حوالے سے سوال کیا کہ ’کیا آغا گھر کے کام کرنے میں ماہر ہیں؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں نے پرسوں پہلی بار بیف لائم اسپاگیٹی بنائی جو بہت اچھی بنی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے کہ میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا۔ میں نے 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔

آغا علی نے اپنے فیصلے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے کام کو اور گھریلو ملازم کو مینج نہیں کر پا رہا تھا۔ میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں اور اب میں اکیلے رہتا ہوں تو مجھ سے یہ سب مینج نہیں ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا تو میں نے اسے ہٹا کر 24 گھنٹوں کے لیے ملازم رکھ لیا لیکن پھر اس کی بھی اپنی زندگی ہے، وہ کبھی چھٹی لے کر چلا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے معروف جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و میزبان آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ان کے مداح بھی دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے نہ آنے پر پریشانی کا اظہار کر رہے تھے، یہ پہلا موقع ہے جب آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب اکیلے رہتے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں