blank

سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے اور اسلامی ممالک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہونا شروع ہو گیا ہے۔

اس سال عیدالفطر پر سعودی عرب میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اس حوالے سے وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود آبادی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ امسال مملکت میں نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 29 رمضان المبارک سے ہوگا اور چھٹیوں کا دورانیہ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

نجی اداروں میں 29 رمضان بمطابق 8 اپریل آخری ورکنگ ڈے ہو گا جس کے بعد 9 اپریل سے عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا جو 12 اپریل تک جاری رہیں گی 13 اپریل سے تمام ادارے کھل جائیں گے۔

واضح رہے جن نجی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل 2 روزہ ہوتی ہے وہاں عید کی تعطیلات کا اعلان 7 اپریل سے کیا گیا ہے اس طرح ان اداروں کے کارکنوں کو جمعہ اور سنیچر کے دو دن اضافی مل جائیں گے اور ان کی چھٹیوں کا دورانیہ 6 دن پر مشتمل ہوگا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں