blank

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دورہ پاکستان کےلیے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہیلی میتھیوز ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ کیمپ دبئی میں 6 سے 14 اپریل تک لگایا جائے گا، مہمان ٹیم 14 اپریل کو ہی کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز ہوگی۔ سیریز میں پہلا ون ڈے میچ 18، دوسرا 21 اور تیسرا 23 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اپریل، 28 کو دوسرا، 30 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔ 2 مئی کو چوتھا، 3 مئی کو پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں