blank

دل کا دورہ پڑنے سے معروف بھارتی اداکار چل بسے

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں چنئی کے اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔

سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم ‘اپریل مداتل’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں