blank

بابر اعظم پر کامران اکمل میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس پر سابق کرکٹرز کے تبصرے جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے سر پر ایک بار پھر کپتانی کا تاج سجاتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپ دی ہے جس پر شائقین اور سابق کرکٹر کے تبصرے جاری ہیں۔

اس حوالے سے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کے فیصلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ کپتان تبدیل ہونے سے ٹیم کے ماحول پر فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بابر اعظم چار سال ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔

بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو پسند ناپسند کی ماضی کی روش سے دور رہنا ہوگا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں