blank

بالی وڈ پروڈیوسر کی اپنے بھائی اور نامور اداکار انیل کپور سے جھگڑا

 بالی وڈ کے نامور فلمساز اور پروڈیوسر کی اپنے بھائی اور نامور اداکار انیل کپور سے جھگڑے کی خبروں پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

بونی کپور نے کہا کہ ان کی بات کو میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جس پر انیل ان سے ناراض ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’نو انٹری2‘ میں نہ انیل کپور ہے اور انہیں سلمان خان، کیوں کہ یہ دونوں بہت مصروف اداکار ہیں۔

بونی کپور کا کہنا تھا دونوں میں سے کوئی بھی اس بات پر ناراض نہیں ہے کہ اسے فلم کے سیکوئیل میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بونی کپور 2005 کی فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئیل بنارہے ہیں جس میں ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانج مرکزی کردار ادا کریں گے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں