blank

کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا کیونکہ کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہوں گے ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ کیمپ سے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع بھی ملا۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی، آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی۔

اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹریننگ میں جم ورک کم تھا اور زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی، یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔

عامر جمال نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ ہمارے لیے نئی تھی لیکن اب اس کے عادی ہو گئے۔ ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اور کیمپ سے اس سلسلے میں مدد ملی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا کہ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے کیمپ سخت تھا لیکن فائدہ بھی ہوا، پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں