blank

ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 15 اپریل تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اورکوہستان میں بھی بارش متوقع ہے ،شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں 10 سے 15 اپریل تک بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر 10سے15اپریل تک برفباری کا امکان ہے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں 10 سے 15 اپریل تک موسلادھار بارش متوقع ہے ،ڑوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی میں بھی بارش متوقع ہے ، زیارت، کوئٹہ اورچمن میں 12 سے 14 اپریل تک تیز بارشیں متوقع ہے ،سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ میں 13اور14اپریل کوبارش متوقع ہے ،جامشورو ، سانگھڑ میں 13 اور 14 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی 13سے 14اپریل تک بارش کا امکان ہے ، دیر، سوات اور مانسہرہ میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، چترال اور کوہستان میں بھی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، 13سے 15 اپریل تک دریائے کابل میں بھی سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں