blank

مایا علی نے اچانک سے سب کو حیران کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی عید پر سفید جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔

عید الفطر کے موقع پر مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

میٹھی عید کی مناسبت سے مایا علی نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس پر مہارت سے ہوا گوٹا کناری کا کام اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔

مذکورہ تصاویر میں انہوں نے کانوں میں بھاری جھمکے پہن رکھے تھے جبکہ خوبصورتی سے بندھے بال اور نازک ادائیں مایا کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔

مایا کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں اور ان کے مداح انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں