blank

سلمان خان پر فائرنگ میں پوجہ بھٹ کی حیران کن انٹری

ممبئی میں اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی خبر سن کر پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں حکومت سے ممبئی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا،

اپنے پیغام میں پوجا بھٹ نے اسی علاقے میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا۔

اپنے پیغام میں پوجا بھٹ نے خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کافی خوفناک اور قابل مذمت ہے،

اگر سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس وین کے کھڑے ہونے کے باوجود ایسا ہوسکتا ہے تو پھر سیکیورٹی کےلیے سوالیہ نشان ہے؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ یقینی طور پر باندرا میں مزید سخت سیکیورٹی کی ضرورت ہے،

یہاں پر کچھ عرصہ پہلے ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی تھیں اور اب یہ ڈراؤنا واقعہ؟

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں