blank

فین سٹیج پرجا کرعاطف اسلم کے گلے ہی لگ گئی

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ایک مداح اُن کو گلے لگا کر رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک اسٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے،

اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘ (i love you)

اس دوران گلوکار مداح کو تسلی دیتے ہیں، یہاں مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں اور انہیں ٹشو پیپر بھی دیتے ہیں۔

یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں