blank

خوبصورت اداکارہ نازش جہانگیرنے بابر اعظم کی شادی کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب۔

حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نےاداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔

نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں