blank

آدھا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم دانیال اپنی دوست کوعلیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کیلئے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھالیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلادی، فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروادی اور پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم دانیال نذیر میربحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

خیال رہے کہ ڈیفنس فیز فائیو میں 8 فروری کو دانش نے دوست علی کیریو کوقتل کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں