blank

پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

تھانہ سبزہ زار کی حدود میں اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔

لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر خان کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم نے آج صبح اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ عروج خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او سبزہ زار کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی جبکہ ایس ڈی پی او سبزہ زار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل بھی دی گئی تھی۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں