بجلی صارفین کیلئے اہم خبر

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے انھیں بھاری بلوں سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یک طرف بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کے باعث عوام کا زندہ رہنا اجیرن بنا دیا گیا ہے تو دوسری طرف سولر سسٹم بھی عوام کی پہنچ دور ہوتے جا رہے ہیں۔

تاہم 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹرلیب اور گاڑیوں کی ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹس کیلئے فنڈز منظور کرلیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے5ماہ میں نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی اصولی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ چولستا ن میں 2500 قبل مسیح کےگنویری والہ گاؤں آرکیالوجی ایکسی ویشن کیلئے 20ملین فنڈزکی منظور کئے گئے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں