پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 73141 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 833 پوائنٹس اضافے سے 73918 پر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن رہا تھا اور 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا تھا۔
Source link
www.suchtv.pk