blank

رونالڈو کا ریت سے تیار کردہ مجسمہ سوشل میڈیا پر وائرل

پرتگال کے معروف اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ریت سے تیار کردہ مجسمہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جرمنی میں ہونے والے ’سینڈ ویلٹن 2024‘ نامی گارڈن شو کے دوران لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے مخصوص پوز ’SIUUU‘ کو ریت سے تیار کردہ مجسمے کی صورت میں ڈھال دیا گیا۔

فٹ بالر کے مجسمے کو انتہائی باریک بینی سے بنایا گیا ہے، اس کی تیاری میں مختصر سے مختصر چیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس مجسمے نے گارڈن شو کے دوران سب کی توجہ سمیٹ لی۔

خیال رہے کہ ’SIUUU‘ کو فٹ بال کی دنیا میں سب سے مشہور جشن کا درجہ دیا جاتا ہے۔

’سینڈ ویلٹن 2024‘ نامی گارڈن شو میں فٹ بال سے محبت کی تھیم پر مبنی پرتگالی اسٹار فٹ بالر کے علاوہ دیگر 6 فٹبالرز کے بھی مجسمے تیار کئے گئے ہیں، جن میں فرانسیسی کھلاڑی کیلین ایمباپے اور جرمن فٹبالر تھامس مولر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش 23 جون 2024 تک جاری رہے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں