گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئی

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دورن برانڈ اے اور برانڈ بی کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 70سے 75روپے کمی کی گئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اے برانڈ کا تیل 75 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 525 روپے اور اے برانڈ کا گھی 25 روپے سستا ہو کر 525روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے۔

اسی طرح بی برانڈ کا گھی اور آئل فی لیٹر 70روپے کمی کے بعد 380روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ

دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اپنی ششماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23سے 25فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ستمبر 2025ء تک مہنگائی کی شرح کم ہو کر محض 5سے 7فیصد تک آ جائے گی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں