blank

نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، ایف بی آر

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ہدایت پر 9 ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کردی گئیں۔ترجمان ایف بی آر نے نان فائلرز کی ٹیلی فون سم بلا ک کرنے کے معاملے پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہی دی۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر کا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق نان فائلرز کی ٹیلی فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سم بند کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے خود کو فون بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں