وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیرِاعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر آج ابوظبی پہنچے تو نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کے بعد دبئی میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کے دونوں ملکوں کے پیشہ ورانہ افراد سے ملاقات کی۔
شہباز شریف سے چیئرمین ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السُویدی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
دوران ملاقات نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
اس کے بعد جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ اپنے پیارے بھائی متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں پاکستان کے لیے ان کی گرمجوشی اور محبت پر ان کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کے بارے میں بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا مشکور ہوں اور اب کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کے بارے میں بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
Source link
www.suchtv.pk