پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا نائب کپتان بننے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نے پی سی بی کو کہا کہ ٹیم میں بطور بولر کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے اسی طرح 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
Source link
www.suchtv.pk