اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں، صہیونی طیاروں نے رفح میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 75 افراد شہید ہوگئے، جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھے۔ اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا، اسرائیل نے حماس کےکمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے اور 2 سینئر اہلکاروں کو مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی افواج نے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور بیشتر افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا، اسرائیل نے حماس کےکمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے اور 2 سینئر اہلکاروں کو مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔
ریڈ کراس نے کہا کہ رفح میں واقع اس کے فیلڈ ہسپتال میں لانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ہسپتال بھی بڑی تعداد میں مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے رفح میں ہونے والے حملے کو ’قتل عام‘ قرار دیتے ہوئے امریکا کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار اور رقم فراہم کررہا ہے۔
Source link
www.suchtv.pk