پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر کو 2 لیگز کی حد کی وجہ سے مزید نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) نہیں دیا گیا، اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو محض دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہے اور کرکٹر گزشتہ برس دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔
ٹی20 بلاسٹ میں اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے انکا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
فرنچائز نے انکی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
Source link
www.suchtv.pk