بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلورو میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگلورو میں اتوار 2 جون کو بادل ایسے برسے کہ ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بینگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسیات نے بینگلورو کیلئے یلو الرٹ جاری کردیا اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی بعض ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو جاری ہے اور ہیٹ اسٹروک سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Source link
www.suchtv.pk