کراچی(این این آئی)پاکستان میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز نے عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ چاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر ہو گی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ 7 جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بھی عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
Source link
javedch.com