ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے متعلق بُری خبر سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔

اتوار کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ویدر رپورٹس کے مطابق بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

سنسنی خیز مقابلے کے پیش نظر بارش کی صورت میں میچ کو اضافی وقت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا سے اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں