blank

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیویارک میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ 

پہلا اوور مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عثمان خان، شاداب خان، فخرزمان ، افتخاراحمد، عماد وسیم ، محمد عامر، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف آج ایکشن میں ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ریشبھ پنٹ، سوریاکماریادیو، شیوام ڈوبے، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکثرپٹیل، جسپریت بمرا، محمدسراج اور ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کی ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ کی طرح اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوچکی ہے اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بھارت سمیت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف بھی جیت کو یقینی بنانا ہوگا۔

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، گروپ اے میں امریکا دو میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے اور بھارت آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

تاہم، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت کے خلاف کم بیک کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرے گی، کھلاڑیوں کو آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے اور وہ پچھلا میچ بھلاکر اس پر فوکس کریں گے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کی بات کریں تو یہ اب تک انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے اور اس پچ سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، البتہ بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں