پاکستان ٹیلی ویثزن و ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسڑ تسکین ظفر انتقال کر گئیں۔
تسکین ظفر نے 80 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کئریر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں۔
تسکین ظفر اپنے الفاظ کی ادائیگی اور مخصوص لہجے کی وجہ سے عوام میں مقبول تھیں، ان کے مداح بڑی تعداد میں خطوط ارسال کر کے انکے کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے۔
تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے پڑھی تھی، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔ تسکین ظفر کو ان کی خدمات پر تمغہ حسن کاکردگی سے بھی نوازا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، سپیکر کی تسکین ظفر کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تسکین ظفر کا انتقال ریڈیو اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،سپیکر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سینئر ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
Source link
www.suchtv.pk