blank

ویکسین نہ لگوانے پر متعدد عازمین حج کا اجازت نامہ منسوخ

مکہ مکرمہ میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ویکسین نہ لگوانے پر متعدد داخلی عازمینِ حج کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ داخلی عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانےکے لیے مہلت دی گئی تھی اور ویکسین مکمل کروانے پر حج کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ گردن توڑ بخار ویکسین کے بغیر داخلی عازمین کو حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے متعدد پیکیج متعارف کرائے ہیں جنہیں وزارت ویب سائٹ یا نسک ایپ پر بک کیا جاسکتا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں