محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عید پر بارش کے حوالے کہا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔
Source link
www.suchtv.pk