دریا میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 86 افراد ہلاک

افریقی ملک کونگو کے صوبے مائی ڈومبے میں دو روز قبل کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، کشتی میں 271 افراد سوار تھے، ڈوبنے والے 86 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کونگو کے صدر فیلیکس شیشے کیدی کا کہنا ہے کہ بوٹ دریائے کوُوا پر انجن میں خرابی کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق بوٹ میں سوار 271 افراد میں سے 100 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں موسمی حالات کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ بحری جہازوں اور کشتیوں کا ناقص معیار بھی ان حادثات کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔

اس سے قبل افریقی ملک کونگو کے گاؤں پر دہشت گردوں کے حملے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کونگو کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر حملے کیے تھے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں