طواف کے دوران دعا پڑھتی ہوئی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ (این این آئی)خانہ کعبہ کے طواف کے دوران دعا پڑھتی ہوئی ایک ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دورانِ طواف باپ کے کندھے پر بیٹھی بچی کو اپنی معصوم سی آواز میں دعا پڑھتے اور دیگر عازمین کو بچی کے پیچھے دعا دہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں کچھ بزرگ عازمین بچی کو پیارکرتے اور اس کا ہاتھ چومتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں