blank

افغان بولر نے کپتان راشد خان کو شٹ اپ بول دیا

نیویارک (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی شاندار بولنگ سے سب کو متاثر کرنے والے افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے پاپوانیوگینی کے خلاف جیت کے بعد اپنے کپتان راشد خان کو’شٹ اپ بول دیا۔جمعہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاپوا نیو گینی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر افغانستان نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آل آٹ ہو گئی۔

فضل حق فاروقی نے اپنے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاپوا نیوگینی کے 96 رنز کا ہدف افغانستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔میچ میں شاندار بولنگ کرنے پر فضل حق فاروقی کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں جب فضل حق فاروقی ایوارڈ لینے پہنچے تو وہاں پریزنٹر سے بات کرتے ہوئے افغان بولر نے اپنے کپتان راشد خان کو شٹ اپ بول دیا۔رپورٹ کے مطابق جب فضل حق فاروقی پریزنٹر سے بات کررہے تھے اس دوران سامنے موجود راشد خان انہیں ہنسانے کی کوشش کررہے تھے جس پر افغان بولر نے انہیں ہنستے ہوئے شٹ اپ کہہ دیا جس پر دونوں کھلاڑیوں نے قہقہے لگائے۔ واضح رہے کہ فضل حق فاروقی اب تک رواں ورلڈکپ میں 3 میچز میں سب سے زیادہ 12 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں