مناسک حج کا آغاز، فضا‏ لَبَّيْكَ اللَّھُمَّ لَبَّيْكَ کی صداؤں سے گونج اُٹھی

دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی۔

مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ لاکھوں فرزندان توحید منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔

عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی۔ مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں