blank

حکومت اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے

وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان برف جلد پگھلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیک ڈور رابطوں پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو فون کیا تھا وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔ بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو وزیراعظم کو وفاق، پنجاب سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے وفاقی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت خوش آئند ہےامید ہے وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے وزیراعظم پیپلزپارٹی کے تحفظات کا فوری حل نکالیں گے پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت مقررہ مدت پوری کرے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں