blank

دیرینہ دشمنی پر مسلح ملزمان نے تین بھائیوں کو موت گھاٹ اتار دیا

شکارپور(این این آئی) مسلح ملزمان نے تین بھائیوں کو موت گھاٹ اتار دیا، شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے نواحی گاں دڑائی بروہی میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، فائرنگ نتیجے میں 3 بھائی جانبحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے،ںنعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 50 سالا حبیب اللہ بروہی، 42 سالا امان اللہ اور 39 سالا نصراللہ شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ بروہی قبیلے کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، علائقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں