10 لاکھ بزنس مین باہر چلے گئے، ریاض فتیانہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پبلک فنڈنگ کی جائے، جمہوریت مستحکم ہوگی تو معیشت مستحکم ہوگی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہاں دو تہائی انڈر ٹرائل جیل میں ہیں، کوئی شخص ملک میں محفوظ نہیں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ 10 لاکھ بزنس مین باہر چلے گئے، طالب علم باہر جا رہے ہیں، گورننس کو بہتر کیا جائے، رول آف لا کو بہتر کیا جائے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں