پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے لے کر جوانی تک بہت ہی عام شکل و صورت کی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے سرجریز کروائیں جس کے بعد وہ دکھنے میں خوبصورت ہو گئیں۔
صدف کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں وہ اعتراف کر رہی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے جاذبِ نظر نہیں تھیں بلکہ انٹرٹینمنٹ کی فیلڈ میں آنے کے بعد وہ اس طرح کی دکھائی دینے لگی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، پھر بڑی ہوئی تو انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہو گئی، پیاری ہو گئی‘۔
صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں نہیں پسند، میں ان سے بات نہیں کرتی جس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک نہیں ہوں۔
اداکارہ کا یہ بھی بتانا تھا کہ میں نے بی کام تک تعلیم حاصل کی ہے، اس کے بعد میں تعلیم مکمل نہیں کر سکی جس کا مجھے بہت افسوس ہے۔
Source link
www.suchtv.pk